اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قم المقدس میں صدائے کشمیر کی جانب سے یومِ سیاہ کشمیر 27 اکتوبر کے موقع پر ایک سیمینار منعقد ہوا، جس کا موضوع "کشمیر کے مسئلے میں اسرائیل کا کردار" تھا۔ جس میں علما و طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام سید ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہیں اور امتِ مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ ان کی آواز بنے۔
بعد ازاں حجۃ الاسلام شیر محمدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیاں واضح طور پر مسلمانوں کے خلاف ہیں، اور کشمیر کا مسئلہ ایک بین الاقوامی انسانی مسئلہ ہے جسے اقوامِ متحدہ کے فیصلوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
شرکائے سیمینار نے آخر میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کی۔
آپ کا تبصرہ